متحدہ کے گرفتار کارکن کی نشاندہی,سرجانی میں گھر سے اینٹی ائرکرافٹ گن سمیت بھاری ہتھیار برآمد
اسلحے میں 5لائٹ مشین گن، 4سرکاری جی تھری، 8کلاشنکوف ،چار 8ایم ایم رائفل ،5رپیٹر ،6 پستول، ہزاروں گولیاں شامل ہیں
رینجرز کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا مطلوب ٹارگٹ کلر نسیم حیدر عرف فرعون گرفتار، ملزم کا 9افراد کے قتل کا اعتراف کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے گرفتار کارکن کی نشاندہی پر سرجانی میں واقع اس کے گھر سے بڑی تعداد میں مدفون اسلحہ برآمد کرلیا ، برآمد ہونیوالے اسلحے میں روسی ساختہ اینٹی ائر کرافٹ گن بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری نے اتوار کو سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 8/B میں واقع ایک مکان کا محاصرہ کیا اور باتھ روم کے نیچے کھدائی کر کے اسلحے سے بھری متعدد بوریاں نکال لیں،ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیے جانے والے اسلحے میں ایک روسی ساختہ اینٹی ائرکرافٹ ہیوی مشین گن ،5روسی ساختہ لائٹ مشین گن ، 4 قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سرکاری گن جی تھری، 8 چائنا میڈ کلاشنکوف ،4افغان ساختہ 8ایم ایم رائفل ،5رپیٹر ،6نائن ایم ایم پستول اور مختلف بور کی 5500 سے زائد گولیاں شامل ہیں، جبکہ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہو ئے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر نسیم حیدر عرف فرعون کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا ، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں 9 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے ، جن میں سنی تحریک کا کارکن پیر بخش، ڈاکٹر مہتاب،آصف ،یوسف،اختر امام عرف سانپ والے بابا ، شیراز مسیح،شہزاد،قادیانی ڈاکٹر نجم الحسن،عالم اخونزادہ شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے ۔ کلا کوٹ پولیس نے جھٹ پٹ مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار ملزم ساجد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول برآمد ہوا، ایس ایچ او ایاز خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ساجد بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث اور راشد چی چی کا بھائی ہے ، جو بھتہ جمع کر کے اپنے بھائی کو جیل بھیجتا تھا ۔ بلال کالونی پولیس نے علاقے میں مضر صحت گٹکا بنانے والی فیکٹری پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 20 من گٹکا برآمد کر کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ عزیز آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ چاکیواڑہ پولیس نے رانگی واڑہ میں کارروائی کے دوران مقابلے کے بعد ملزم صعیم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا ، میمن گوٹھ پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں پرویز اور صدام شامل ہیں جن سے دو پستول برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ شیر شاہ پولیس نے خفیہ اطلا ع پر کا رروائی کرتے ہوئے ایک ملزم رضوان عر ف دھو بی ولد رمضان عرف ایوب کو گرفتا ر کر کے اس کے قبضے سے 4کلو چرس ،مو بائل فونز ،مسروقہ موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ بر آمد کرلیا ، پولیس کے مطابق گر فتا ر ملزم فیروز آبا د پولیس کو اے ایس آئی علی محسن کے قتل میں مطلو ب تھا ، پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے جبکہ شیر شاہ پولیس کی اس کا میاب کا رروائی پر ایس ایس پی ویسٹ اور ایڈیشنل آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے پچاس ہزا ر رو پے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔