سندھ:5سال سے کم عمر 42 فیصد بچوں کا وزن مقررہ مقدار سے کم

سندھ:5سال سے کم عمر 42 فیصد بچوں کا وزن مقررہ مقدار سے کم

48فیصد بچوں میں نشوونما کی کمی،15فیصد جسامت کے لحاظ سے کمزور ہیں، سروے قبل ازوقت پیدائش،صاف پانی اورصفائی ستھرائی نہ ہوناوجوہات ہیں،ڈاکٹرمظہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبے میں5سال سے کم عمرکے42فیصد بچوں کا وزن مقررہ مقدار سے کم ہے ، 48فیصد بچوں میں نشوو نما کی کمی جبکہ 15 فیصد جسامت کے لحاظ سے انتہائی کمزور ہیں۔ یونیسیف اور بیورو آف اسٹیٹسٹک پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے کیے گئے سندھ ملٹی پل انڈیکیٹر کلسٹر سروے کے مطابق صوبے میں 29 فیصد بچوں کو 6ماہ کی عمر تک مائیں اپنا دودھ نہیں پلاتیں ، صرف 21 فیصد بچوں کو مائیں پیدائش کے فوراً بعد اپنا دودھ پلاتی ہیں جبکہ 30فیصد نومولود بچوں کا وزن پیدائش کے وقت مقررہ مقدار سے کم ہوتا ہے جسے پورا کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی جانب سے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس سلسلے میں نیوٹریشن سپورٹ پروگرام سندھ کے منیجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کا کہنا تھا کہ بچوں میں وزن اور غذائیت کی کمی کی کئی وجوہات ہیں ، جن میں قبل از وقت پیدائش کی شرح کا بہت زیادہ ہونا، چھوٹی عمر میں شادیوں کے نتیجے میں بچے ہونا ، بچوں میں وقفہ نہ ہونا، زیادہ بچے ہونا، صاف پانی ، صفائی ستھرائی ، باتھ روم نہ ہونا اور مختلف بیماریاں ہونے سمیت دیگر کئی وجوہات شامل ہیں، نیوٹریشن سپورٹ پروگرام سندھ کے 9 اضلاع میں چلایا جا رہا ہے ، جس کے تحت 270 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے ، اب تک 4لاکھ 51ہزار 138بچوں کی اسکریننگ کی گئی ، جن میں 19 ہزار 132میں غذائیت کی کمی آئی ، جبکہ 18ہزار 905کو ڈائریا آیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں