پاکستان بھارت کے بعد دوسرا ملک جہاں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ

پاکستان بھارت کے بعد دوسرا ملک جہاں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ

بھارت4.52فیصد، چین 0.4فیصد جبکہ جاپان میں0.52فیصد زیادہ ہیں پاکستان پر سگریٹ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے حوالے سے شدید دباؤ ہے

کراچی (بزنس رپورٹر) حال ہی میں جاری ہونے والی ایک بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کے 22 ممالک میں آمدنی اور قوت خرید کے تناسب سے سگریٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان بھارت کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سگریٹ کی قیمتیں اس تناظر میں 3.82 فیصد زیادہ ہیں جبکہ پڑوسی ملک بھارت میں سب سے زیادہ4.52فیصد ہیں ۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ دوسرے پڑوسی ملک چین میں 0.4 فیصد جبکہ جاپان میں0.52 فیصد زیادہ ہیں۔ٹیکس ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قیمتوں کا انحصار یقینی طور پر آمدن اور قوت خرید پر ہوتا ہے ، پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں زیادہ ہیں۔ ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں جعلی و غیر قانونی سگریٹوں کی ڈبی کم سے کم 15 روپے میں بآسانی دستیاب ہوتی ہے جبکہ قانونی سگریٹ کی قیمت کم از کم70 روپے فی ڈبی ہے ۔ ماہرین کے مطابق ملک میں غیر قانونی سگریٹوں کی طلب کو کم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اس حوالے سے مناسب قانون سازی اور پالیسیاں مرتب کرنا ضروری ہے ، تاکہ قانونی سگریٹوں کے مقابلے میں جعلی اور اسمگل شدہ سگریٹس کی قیمتوں میں واضح فرق کو کم کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں