چین کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینگے :جنرل ساحر

چین کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینگے :جنرل ساحر

اسلام آباد(دنیا نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 97ویں یوم تاسیس کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے چینی عوام ، عسکری قیادت اور پیپلز لبریشن آرمی کے تمام رینک کو مبارکباد دی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چین کی ترقی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پیپلز لبریشن آرمی کے کردار کی تعریف کی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے اہم قوت بننے کیلئے پی ایل اے کی جدت طرازی کو بھی سراہا، انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور سدابہار دوستی کو اجاگر کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے تعلقات کو مزید وسعت اور فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔چین کے ساتھ سی پیک، دفاعی تعاون اور علاقائی امن واستحکام کیلئے ملکر کام کرنے کے ٹھوس عزم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں شہریوں ، فوجی افسروں، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں