امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلاجیکسن لی انتقال کرگئیں

ٹیکساس : (دنیانیوز) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن شیلا جیکسن لی انتقال کرگئیں ،ان کی عمر 74 برس تھی ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس شیلاجیکسن لی طویل عرصے سے لبلبے کے  کینسر میں مبتلا تھیں۔ 

ان کے خاندان نے انتقال کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکساس کے 18 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کی ریاستہائے متحدہ کی نمائندہ شیلا جیکسن لی کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں، انہیں قومی اور بین الاقوامی انسان دوست، انصاف اور انسانی حقوق خصوصا خواتین اور بچوں کے لیے ان کی جرات مندانہ کوششوں کی وجہ سے دنیا بھر میں تسلیم کیا گیا۔

شیلاجیکسن  1995 سے کانگریس کی رکن کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہی تھیں  ، وہ  امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی چیئرپرسن بھی تھیں ، شیلا جیکسن سیلاب،زلزلے سمیت ہرناگہانی آفت میں پاکستان کی مدد کیلئے پیش پیش رہیں۔

 سال 2022 میں حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں ان کی خدمات کے عوض ہلال پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

شیلا  جیکسن  نے سوگواران میں شوہر، دو بچے اور دو پوتے پوتیاں چھوڑی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں