صدر بنا تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کرکے دنیا میں امن لاؤں گا: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کا صدر بنا تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کر کے دنیا میں امن لاؤں گا۔

سابق امریکی صدر نے گزشتہ روز یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس کی جنگ میں بے شمار معصوم لوگ مارے گئے۔

صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ یوکرینی صدر سے روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے پر بات ہوئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں