ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش اور برفباری، موسم دلفریب
لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارش اور برفباری نے موسم دلفریب بنا دیا۔
وادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زائد تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 8، گوپس منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا، ادھر ملک بھر میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔