وفاقی وزیر کیخلاف تحریک استحقاق جمع کرائی، یہ میرا نہیں ایوان کا معاملہ ہے: پلوشہ خان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ وفاقی وزیر کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرائی ہے، یہ میرا ذاتی معاملہ نہیں بلکہ اس ایوان کے تقدس کا معاملہ ہے۔

سینیٹر پلوشہ خان نے سحر کامران و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ روش تبدیل نہ ہوئی تو پورا ایوان یرغمال ہوگا، پارلیمنٹ میں آواز نہیں اپنی دلیل کو مضبوط کریں،وزیراعظم اپنے وزرا کو سنبھالیں۔

سحر کامران نے کہا سینیٹر پلوشہ خان نے کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جس پر وہ داد تحسین کی مستحق ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں