تیسری سہ ماہی میں امریکا کا جی ڈی پی 4.3 فیصد رہا، ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ تیسری سہ ماہی میں امریکا کا جی ڈی پی 4.3 فیصد رہا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشی نتائج ماہرین کی تمام توقعات سے کہیں بہتر نکلے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ بلومبرگ کے 61 میں سے 60 ماہرین معاشیات غلط ثابت ہوئے، یہ کامیابی اچھی حکومت اور ٹیرف پالیسیوں کی بدولت ممکن ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی صارفین کا خرچ مضبوط، برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، درآمدات اور تجارتی خسارہ نمایاں حد تک کم ہو گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں مہنگائی بالکل نہیں، معیشت مستحکم ہے، میرے ٹیکس بل اور ٹیرف کے باعث سرمایہ کاری ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکی معیشت سنہری دور میں داخل ہو چکی ہے، آپ نے ابھی کچھ نہیں دیکھا، بہترین وقت آنے والا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں