گریٹا تھنبرگ کا لندن میں فلسطین ایکشن کے حق میں احتجاج، حراست میں لے لیا گیا

لندن: (دنیا نیوز) سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے لندن میں فلسطین ایکشن کے حق میں احتجاج کیا۔

برطانوی پولیس نے لندن میں احتجاج کے دوران گریٹا تھنبرگ کو حراست میں لیا، گریٹا تھنبرگ فلسطین ایکشن گروپ کے قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے احتجاج کر رہی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹا نے فلسطین ایکشن کی حمایت کے بورڈ پکڑ رکھا تھا، جیل میں قید فلسطین ایکشن کے 6 افراد بھوک ہڑتال پر ہیں، دو کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں