تھرپارکر میں انرجی سیکٹر پر تیزی سے کام جاری ہے: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرپارکر میں انرجی سیکٹر پر کام جاری ہے، واٹر پائپ لائن تھر کے اندر پانی لیکر جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1650 میگاواٹ بجلی تھر کے کوئلے سے پیدا ہوکر پاور سیکٹر میں شامل ہوگی، ہمارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔
مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بھی ہمارے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ کی تعریف کر چکی ہے۔