مانچسٹر: یہودی کمیونٹی پر حملے کی سازش ناکام، 2 شدت پسند مجرم قرار
مانچسٹر: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ میں یہودی کمیونٹی پر ممکنہ دہشتگردانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی، عدالت نے داعش سے متاثر 2 شدت پسندوں کو مجرم قرار دے دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق ملزمان نے تفتیش کے دوران یہودی علاقوں، سکولوں اور عوامی اجتماعات کو نشانہ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا، پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سعداوی کے ماضی میں داعش سے وابستہ افراد سے روابط بھی رہے، عدالت نے ملزمان کو دہشت گردی سے متعلق سنگین جرائم میں قصور وار قرار دیتے ہوئے سخت سزاؤں کا عندیہ دے دیا۔