چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا وزیراعظم کی پیشکش پر تبصرے سے گریز

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی پیشکش پر تبصرے سے گریز کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ان حالات میں اس پر کوئی بات نہیں کر سکتا، مذاکرات کے حوالے سے معاملات محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس دیکھیں گے، بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کی پیشکش پر کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے تو حکومتِ پاکستان بھی بات چیت کے لئے مکمل آمادہ ہے تاہم غیر قانونی مطالبات اور بلیک میلنگ کے ساتھ کوئی ڈائیلاگ ممکن نہیں ہوں گے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ قومی اسمبلی میں متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ جائز اور آئینی نکات پر مذاکرات آگے بڑھائے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کے اراکین کو اسمبلی میں بھی ڈائیلاگ کی دعوت دی جا چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں