کراچی کی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے: شرجیل انعام میمن

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہی ہے، کراچی کو پاکستان کا سب سے ترقی یافتہ اور جدید شہر بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہر کے بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں پر کام جاری ہے، سڑکوں اور ٹریفک کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر 194 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

سینئر صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اہم منصوبوں پر کام مارچ تک شروع ہو جائے گا، معیار اور وقت کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں