سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اتر گیا، خاتون زخمی

سکھر: (دنیا نیوز) جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اتر گیا۔

جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی بوگی کا پہیہ ٹریک سے اترنے پر بوگی میں سوار مسافروں نے خوف کے باعث چھلانگیں لگا دیں۔

عینی شاہدین کے مطابق چھلانگ لگانے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

ڈی ایس ریلوے کے مطابق بوگی نمبر 7 میں تکنیکی خرابی پیش آئی، متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کرکے روانہ کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں