پولیس کا کچہ میں ڈاکوؤں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 مغوی بازیاب
راجن پور: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس راجن پور کی کچہ کریمنلز کے خلاف بڑی کامیابی، بنگلہ اچھا کچہ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
راجن پور پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے ٹھکانوں میں داخل ہوگئی، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضہ سے 3 افراد کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، بازیاب کروائے گئے افراد میں ایک مغوی، دیگر دو کی شناخت کی جارہی ہے۔
ڈی پی او محمد عمران کے مطابق راجن پور پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ڈاکو فرار ہو گئے۔
راجن پور پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کر لیا، ڈاکوؤں کی کمیں گاہوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن، انٹی ٹینک آر پی جی برآمد ہوئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی بحفاظت بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی۔