امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس کی ترمیم شدہ فائلیں جاری کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس میں اہم پیشرفت، امریکی محکمہ انصاف نے جیفری ایپسٹین کیس کی ترمیم شدہ فائلیں جاری کر دیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاری ریکارڈ میں ایپسٹین کے گھروں کے اندرونی حصوں کی تصاویر شامل ہیں، فائلوں میں ایپسٹین کے بیرون ممالک دوروں سے متعلق تفصیلات بھی موجود ہیں۔

سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی تصاویر بھی جاری ریکارڈ میں شامل، مشہور گلوکار مائیکل جیکسن کی تصاویر بھی ایپسٹین فائلوں کا حصہ ہے۔

نائب اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ہزاروں فائلیں عوام کیلئے جاری کی گئی ہیں، مزید فائلیں آئندہ ہفتوں میں سامنے آئیں گی۔

وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تاریخ کی سب سے شفاف حکومت ہے، خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے فائلوں کے اجرا کو شفافیت کی مثال قرار دیا۔

ڈیموکریٹس نے جزوی ریکارڈ جاری کرنے کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ مکمل فائلیں فوری عوام کے سامنے لائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں