امریکی ارکان کانگریس کا بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ارکان کانگریس نے بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی رہنما گلین گرو تھمین، وکی ہرزلر، آصف محمود نے مارکوروبیو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مذہبی عقائد پر ظالمانہ ڈکٹیشن بدترہوتی جا رہی ہے، مذہب تبدیلی کا قانون ناجائز گرفتاریوں کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

امریکی رہنماؤں نے کہا کہ مسلم لڑکوں سے ہندو لڑکیوں سے شادی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے، مدھیا پردیش میں جبراً تبدیلی مذہب پر سزائے موت تجویز کی جارہی ہے، مضبوط تعلق کیلئے بھارت تبدیلی مذہب کا قانون ختم کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں