ٹرمپ کی ادویات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر یورپی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ٹیرف لگانے کی دھمکی

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات کی قیمتیں کم نہ کرنے پر یورپی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو ٹیرف لگانے کی دھمکی دیدی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ادویات کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کی ملاقات ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ تاریخ میں ادویات کی قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی کی، بعض ادویات کی قیمتوں میں800 فیصد سے زائد کمی کی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فارماسیوٹیکل سیکٹرمیں 150 بلین ڈالرکی سرمایہ کاری آئے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں