وزیراعلیٰ سندھ کا بھتہ خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عہد
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھتہ خوروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عہد کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا بھتہ خوری کے حوالے سے تفصیلی میٹنگ کر چکا ہوں، بھتہ خوروں کے ہینڈلرز ملک سے باہر ہیں، بھتہ خوروں کے ہینڈلرز کے حوالے سے وفاقی حکومت کو لکھا تھا۔
مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بتایا بیرون ملک بیٹھے بھتہ خور مافیا کے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کے صنعتی علاقوں کے انفرا سٹرکچر کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، صنعتی زونز کی ترقی و بحالی کیلئے 9.28 ارب روپے کی منظوری دیدی گئی، صنعتکاروں کی گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے فنڈز کے اجرا پر زور دیا گیا۔