بانی پی ٹی آئی کی پوسٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا: فیصل چودھری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی پوسٹ نے جلتی پر تیل کا کام کیا، اس سے بانی اور پی ٹی آئی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
رہنما تحریک انصاف فیصل چودھری نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے 3 سال مزاحمت کرکے دیکھ لی کچھ حاصل نہیں ہوا، اڈیالہ کے باہر 100 دن بیٹھے رہیں کچھ نہیں ہوگا۔
فیصل چودھری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین کی قومی کانفرنس میں پیپلز پارٹی جارہی ہے نہ جے یو آئی، اب قومی کانفرنس نہیں تحریک تحفظ آئین کا اندرونی اجلاس ہی ہوگا۔