سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ریکارڈ تیزی کے بعد مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری اور پانچویں دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 290 پر پہنچ گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 72 ہزار 674 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 556 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 404 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 960 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔