اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس منظور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کے لیے گرانٹس کی منظوری دے دی گئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق ملک میں مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 5 فیصد ہے، گزشتہ سال مہنگائی کے بڑھنے کی شرح 7.9 فیصد تھا۔
.jpg)
اعلامیہ کے مطابق حکومتی ڈسکوز میں 200 ارب روپے کی ایکوئٹی کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ اور بجلی کی تقسیم کے سلسلے میں اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کی 6.3 ارب روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی۔
اجلاس میں وزارت تعلیم کیلئے 5.7 ارب، سیاحت کے فروغ کے لیے 17 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے پنکھے تبدیلی پروگرام کا جائزہ لیا گیا، پارلیمنٹ لاجز کی توسیع کی سمری منظور کی گئی جس کے مطابق 104 نئی رہائش گاہیں بنائی جائیں گی۔
لاپتہ افراد کے مستحق اہل خانہ کے لیے 4 ارب 77 کروڑ روپے، ایف سی بلوچستان نارتھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
.jpg)
اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کے لیے 7 کروڑ 90 لاکھ، وزارت دفاع کے ایس ڈی جیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 4 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کےا جلاس میں کنگ حماد نرسنگ یونیورسٹی کے آغاز کیلئے 25 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔