امریکا نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے 2 ججز پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکومت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے 2 ججز پر پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکا کے سیکرٹری آف سٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ پابندیوں کا شکار ہونے والے ججز میں سے جج گوچا لارڈکی پانڈزی کا تعلق جارجیا جبکہ جج اردینبالسورین دامڈن کا تعلق منگولیا سے ہے، دونوں جج اسرائیل کے خلاف سیاسی اور غیر قانونی اقدامات میں براہ راست ملوث ہیں۔

مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ یہ ججز اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری یا مقدمہ چلانے کی کوشش میں ملوث تھے، آئی سی سی کی قانون سازی، طاقت کے ناجائز استعمال کا جواب دیتے رہیں گے، امریکا اور اسرائیل کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا جواب بھی دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں