دوکم سن بچیوں کو قتل بیوی کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا
راولپنڈی: (دنیا نیوز) دوکم سن بچیوں کو قتل بیوی کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، جرم ثابت ہونے پر مجرم عثمان انور کو دو بار سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔
تھانہ آر اے بازار پولیس نے مجرم عثمان انور کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، مجرم پر دو کم سن بچیوں کو تیز دھار آلے سے قتل بیوی اور سگے بھائی کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا۔
مجرم نے گھریلو ناچاقی پر قتل اقدام قتل کی واردات کی، مجرم کے خلاف 15جولائی 2024 کو مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا گیا، جرم ثابت ہونے پر مزکورہ حکم سنایا گیا، مقدمے میں دیگر2 ملزمان کو بری کرنے کا حکم سنایا گیا ہے۔