اورکزئی: پولیس وین پر فائرنگ، 3 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان ہلاک
اورکزئی: (دنیا نیوز) 3 سالہ بچی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او اورکزئی شوکت علی کے مطابق انویسٹیگیشن پولیس ملزمان کو موقع واردات پر تفتیش کیلئے لے کرگئی جہاں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے تینوں ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 2 پولیس جوان زخمی بھی ہوئے۔
ہلاک ملزمان میں زینہ گل، احسان اور رومان شامل ہیں، پولیس نے ملزمان کی لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرے واقعے کی تفتیش کا آغاز کردیا۔