نیتھن لائن نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا

ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) آسٹریلوی تجربہ کار سپنر نیتھن لائن نے ہم وطن فاسٹ بولر گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تیسرے ایشیز ٹیسٹ میں نیتھن لائن اپنے پہلے ہی اوور میں 2 وکٹیں حاصل کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بولر بن گئے۔

نیتھ لائن نے گلین میک گرا کو پیچھے چھوڑا جن کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تعداد 563 ہے جبکہ نیتھن لائن کی وکٹوں کی تعداد 564 ہوگئی ہے، نیتھن لائن نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز شین وارن کے پاس ہے جنہوں نے 708 وکٹیں حاصل کیں، نیتھن لائن مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس فہرست میں سری لنکا کے مرلی دھرن 800 وکٹوں کے ساتھ سر فہرست ہیں، شین وارن دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 704 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے انیل کمبلے 619 اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں