قصور: سی سی ڈی کی کارروائی، ساتھیوں کی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک
قصور: (دنیا نیوز) سی سی ڈی نے تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں کارروائی کی۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے چھاپہ مارا گیا، ملزم اور اس کے ساتھیوں نے بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، کارروائی کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ایم ڈی پٹی کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔