منڈی بہاؤ الدین میں گھات لگائے مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد قتل

منڈی بہاؤالدین:(دنیا نیوز) منڈی بہاؤ الدین میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں بادشاہ پور میں پیش آیا ، جہاں گھات لگائے مسلح افراد نے شادی ہال سے باہر آنے والے مخالفین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ تیسرا شدید زخمی ہوا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جس نے جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر ملکوال ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتولین حملہ آوروں کے درمیان پرانی دشمنی چلی آرہی ہے جس کے باعث واقعہ پیش آیا، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں