کراچی: 2 نقاب پوشوں کی فائرنگ، سیاسی جماعت کا کارکن ہلاک
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کےعلاقے بلال کالونی میں 2 نقاب پوش ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ شہزاد واٹر بورڈ کا ملازم اور سیاسی جماعت کا کارکن تھا، فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے، ایس ایس پی سینٹرل کہتے ہیں فائرنگ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔