گوجرانوالہ میں مبینہ مقابلے، اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم مارا گیا، ایک گرفتار
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں دو مبینہ پولیس مقابلے ہوئے، قلعہ دیدار سنگھ میں پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والا ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ باغبانپورہ میں ہوا، مبینہ مقابلے میں سلیمان نامی ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ چار ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔