ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ: پہلے روز آسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر 326 رنز بنا لئے
ایڈیلیڈ: (دنیا نیوز) ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں پہلے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 8 وکٹوں پر 326 رنز بنا لئے۔
الیکس کیری 106 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، عثمان خواجہ نے 82 اور جوش انگلس نے 32 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز نے 13 اور ٹریوس ہیڈ نے 10 رنز بنائے۔
تیسرے ٹیسٹ کے آغاز سے پہلے سڈنی حملے میں فائرنگ سے ہلاک افراد کی یاد میں خاموشی اختیار کی گئی، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں آئے۔
واضح رہے کہ ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سڈنی میں فائرنگ واقعے کے متاثرین کی یاد میں تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا تھا، اس موقع پر ایڈیلیڈ سٹیڈیم میں موجود ہزاروں کرکٹ فینز نے بھی پُرنم آنکھوں کے ساتھ متاثرین کو یاد کیا۔
تقریب میں آسٹریلیا کے معروف گلوکار جان ولیمسن نے معروف گانا گا کر حاضرین کے حوصلے بڑھائے اور متاثرین کو یاد کیا تھا، دوسری جانب سٹیڈیم میں پرچم سرنگوں ہیں جبکہ میچ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔