امریکی وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات، سٹرٹیجک شراکت داری پر تبادلہ خیال

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی۔

امریکی میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور قطری ہم منصب کے درمیان ملاقات کے دوران سٹرٹیجک شراکت داری پر بات چیت ہوئی، ملاقات امریکا قطر سٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں مرحلے کے آغاز کے موقع پر ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشترکہ معاشی اور سکیورٹی اہداف پر تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، روبیو نے مشرق وسطیٰ، افریقہ کے امور میں حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں