صیہونی حکومت اور امریکا کی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں: عباس عراقچی

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ صیہونی حکومت اور امریکا کی دھمکیاں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ کسی سے جنگ نہیں چاہتے مگر ممکنہ صورتحال کیلئے تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی حملوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔

عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدانوں کے قتل اور حملے بھی ایرانی قوم کا عزم نہیں توڑ سکے، پرامن اور مذاکراتی حل اب بھی ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں