روس کو روکنے کیلئے یورپی ممالک کو سیاسی، مالی فیصلے کرنے چاہئیں: یوکرینی صدر

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کو روکنے کیلئے یورپی ممالک کو سیاسی اور مالی فیصلے کرنے چاہئیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ امریکا کہتا ہے روس جنگ ختم کرنا چاہتا ہے مگر ماسکو سنجیدہ نظر نہیں آتا، ہمیں اپنے اتحادیوں پر بھروسہ ہے وہ روس کے خلاف ضرور کھڑے ہوں گے، روس جنگ ختم کرنے کی سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچائے گا۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ لگتا ہے ماسکو یہ جنگ 2026ء میں بھی جاری رکھے گا، روس کو جنگ جاری رکھنے کا فائدہ نہیں، ہمارے پاس دفاع کیلئے پیسہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں