یونیسیف نے غزہ میں سردی بچوں کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیدی
نیویارک: (دنیا نیوز) یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں سردی کی وجہ سے بچوں کے بیمار ہونے کا خطرہ ہے۔
یونیسیف نے غزہ میں بچوں کی صورت حال پر بیان میں کہا کہ غزہ میں کیمپ بچوں کے لئے خوفناک صورت اختیار کر چکے، بچے پانی سے بھرے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ، غزہ میں بچوں کے پاس گرم کپڑے موجود نہیں ہیں۔
یونیسیف کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کے بچوں کے لئے محفوظ پناہ گاہیں بنانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سرد موسم نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے مصائب میں مزید اضافہ کر دیا ہے، شدید سردی کی وجہ سے 2 ہفتے کا فلسطینی بچہ بھی جاں بحق ہو گیا تھا۔