نارتھ کراچی اور خواجہ اجمیر نگری میں رینجرز کی کارروائی، اسو گینگ کے 3 ملزمان گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر نارتھ کراچی اور خواجہ اجمیر نگری کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث اسو گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں حمزہ عرف بھگوان ولد ناصر خان، سفیر ولد وارث اور شبیر ولد اصغر شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 3 عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کی گئی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات فروشی، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی اور موبائل فون چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جبکہ قانونی کارروائی کے لیے گرفتار ملزمان کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔