خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
کابینہ اجلاس میں وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس کے لیے 7 نکاتی مختصرایجنڈا جاری کر دیا گیا، لوکل گورنمنٹ سٹریٹ وینڈرز کی مستقلی کی تجویز ایجنڈے میں شامل ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کے لیے’’ڈیجیٹل پیمنٹ بل 2025‘‘ کی منظوری، قبرستانوں کے لئے اراضی کے حصول کی نان اے ڈی پی سکیم ایجنڈے کا حصہ ہے۔
مالی سال 2025-26 میں صوبوں کےدرمیان مالی ذمہ داریوں پر مفاہمتی یادداشت پرغور، خیبرپختونخوا میں نئے ضلع ’’اپرسوات‘‘ کے قیام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔