روس سے آنے والے پیغامات امن سے متعلق نہیں لگتے: یوکرینی صدر زیلنسکی

کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس سے آنے والے پیغامات امن سے متعلق نہیں لگتے، یوکرین کو روس کے منجمد اثاثوں پر مثبت فیصلے کی امید ہے۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کو منجمد اثاثے نہ ملے تو اسے ڈرون کی پیداوار کم کرنا پڑے گی، یوکرین منجمد روسی اثاثوں کے استعمال کے کسی بھی فارمیٹ کیلئے تیار ہے۔

زیلنسکی کا کہنا تھا کہ روسی اثاثوں کی قرض پر منظوری سے مذاکرات میں یوکرین زیادہ پراعتماد ہوگا، اگلے سال غیر ملکی امداد میں 45 سے 50 ارب یورو کی کمی کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کو امریکا اور یورپ دونوں سے سکیورٹی ضمانتیں درکار ہیں، امریکا کے ساتھ امن مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے مالی معاملات پر عالمی سطح پر مشترکہ موقف موجود ہے، جنگ بندی مذاکرات کیلئے ابھی کوئی حتمی امن تجاویز نہیں ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں