2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں، آئی سی سی
ہیگ: (دنیا نیوز) انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے کہا ہے 2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔
امریکا کی جانب سے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کے 2 ججز کیخلاف امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں ایک غیر جانبدار عدالتی ادارے کی آزادی پر کھلا حملہ ہے، ایسے اقدامات قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کا کہنا ہے کہ عدالت اپنے عملے کے متاثرین کیساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے، تمام شراکت داروں کے ساتھ اپنا کام جاری رکھیں گے، اپنے مینڈیٹ کو مؤثر اور آزادانہ طور پر نافذ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کے 2 ججز پر پابندیاں عائد کر دیں، پابندیوں کا شکار ہونے والے ججز میں جج گوچا لارڈکی پانڈزی اور جج اردینبالسورین دامڈن شامل ہیں۔
امریکی سیکرٹری سٹیٹ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ ججز اسرائیلی شہریوں کی گرفتاری یا مقدمہ چلانے کی کوشش میں ملوث تھے، آئی سی سی کی قانون سازی اور طاقت کے ناجائز استعمال کا جواب دیتے رہیں گے۔