یورپی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں کا برسلز میں احتجاجی مظاہرہ

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی زرعی پالیسی کے خلاف کسانوں کا برسلز میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ہزاروں کسان ٹریکٹرز لے کر سڑکوں پر نکل آئے، اہم شاہراہیں بلاک کر دیں، پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن سے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

کسانوں نے حکومت سے منصفانہ درآمدی اور برآمدی معاہدے کرنے کا مطالبہ کیا، یورپی رہنماؤں نے تحفظات کے پیش نظر معاہدے پر غور ملتوی کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی برسلز میں کسانوں نے احتجاج کے دوران یورپی پارلیمنٹ کا گھیر اؤ کرکے عمارت کے سامنے آگ لگادی تھی جس سے علاقے میں شدید قسم کا دھواں پھیل گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق کانفرنس کے موقع پر احتجاج کے دوران کسانوں نے پارلیمنٹ کے اطراف احتجاجاً اپنے ٹریکٹر بھی کھڑے کردیئے تھے جبکہ کانفرنس میں یورپی یونین کے رہنما بھی شریک ہوئے تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں