کراچی: پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا فرار
کراچی: (دنیا نیوز) لیاری ندی کے قریب ایس آئی یو اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم مارا گیا، دوسرا ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگیں، ہلاک ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
ہلاک ملزم کی شناخت اور سابق مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے، ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، فرار ملزم کی تلاش جاری ہے جسے بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔