شہر قائد میں گھر میں لاکھوں کی ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزم پکڑے گئے
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں گھر میں گھس کر لاکھوں کی ڈکیتیاں کرنے والے 2 ملزم پکڑے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے 2 روز قبل 16 دسمبر کو لانڈھی 6 نمبر میں قائم ایک گھر میں گھس کر اسلحے کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کی واردات میں طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فونز لوٹے تھے۔
پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزموں کے ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جن کو پکڑ کر جلد ہی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔