بھارت کی 5ویں اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست، ٹی 20 سیریز نام کرلی

احمد آباد:(دنیا نیوز) بھارت نے ٹی20 سیریز کے 5ویں اور فیصلہ کن میچ میں جنوبی افریقہ کو 30 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔

بھارت نے اپنی سیریز جیتنے کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ 10 تک بڑھا دیا ہے، سیریز کا چھوتھا میچ سموگ کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ بھارت نے 3 میچز  میں کامیابی سمیٹی، ایک میچ میں جنوبی افریقہ فاتح رہا۔

بھارت کے شہر احمد آباد کے سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز سکور کیے، تلک ورما نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 73 رنز بنائے جبکہ ہاردک پانڈیا نے صرف 25 گیندوں پر 63 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔

یہ  بھارتی ٹیم کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں دوسری تیز ترین نصف سنچری رہی دوسرئ جانب جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز شاندار رہا اور کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیووالڈ بریوس نے 10 اوورز میں سکور کو 118 تک پہنچا دیا، تاہم گیند خشک ہونے کے بعد بھارتی بولرز نے شاندار واپسی کی اور صرف 15 رنز کے اندر 4 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا رخ بدل دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں