سندھ اور پنجاب پولیس کا مشترکہ آپریشن، مزید 2 ڈاکو ہلاک

روجھان: (دنیا نیوز) سندھ اور پنجاب پولیس نے ڈاکوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں مزید 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سندھ اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائیوں میں ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں مرنے والے ڈاکوؤں کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے، کچہ کراچی اور کچہ جمال میں ڈاکوؤں کے 13 ٹھکانے اور بنکر تباہ کر دیے گئے۔

پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی مدد کیلئےآنے والی کشتی پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں متعدد ڈاکوؤں کے ڈوبنے کی اطلاعات ہیں، پولیس نے ڈاکوؤں کو سرنڈر کرنے کا پیغام دے دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں