عثمان ہادی کی تدفین کے بعد مشتعل ہجوم کا بنگلا دیشی پارلیمنٹ پر دھاوا
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بنگلا دیش میں عثمان ہادی کی تدفین کے بعد مشتعل ہجوم نے بنگلا دیشی پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشتعل مظاہرین نے بنگلا دیش نیشنل پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر لیاِ، ہجوم نے پارلیمنٹ پر دھاوا بول کر شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔
مشتعل مظاہرین نے شرعی قوانین کے نفاذ کا مطالبہ کیا، پارلیمنٹ پر حملے سے سیاسی صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی۔
خبرایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پارلیمنٹ کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے۔