فیصل آباد: ریڑھی سے مونگ پھلی کھانے سے منع کرنے پر ریڑھی بان قتل

فیصل آباد:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ریڑھی سے مونگ پھلی کھانے سے منع کرنے پر ریڑھی بان قتل کردیا گیا۔

پولیس کے تھانہ واقعہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مونگ پھلی کھانے سے منع کرنے پر ملزم مدثر نے طیش میں آکر گولیاں چلا دی ، جس سے ریڑھی بان اسماعیل موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ اُس کا بھائی ابراہیم زخمی ہوا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔

دوسری جانب واقعہ کے بعد مقتول اسماعیل کے ورثاء نے ڈی ایس پی بٹالہ کالونی دفتر کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے جانب سے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے الزام کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کارروائی نہیں کررہی، اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی دائرہ کار وسیع کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں