اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران پر حملے کا منصوبہ بنا لیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ
واشنگٹن:(دنیا نیوز) اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران پر حملے کا منصوبہ بنا لیا ہے ، اسرائیلی وزیراعظم 29 دسمبر کو واشنگٹن میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات میں ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق بریف کئے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ایران تیزی سے جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر اور میزائل پروگرام کو وسعت دے رہا ہے، جو اسرائیل کے لئے خطرہ ہے، ایران جلد ہزاروں میزائل مہینے میں تیار کر سکتا ہے۔