قطر سرپلس ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضامند

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) قطر 2026 کیلئے 24 ایل این جی کارگوز منسوخ کرنے پر رضامند ہو گیا۔

سرپلس ایل این جی کارگوز منسوخ ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے جنوری 2026 سے مقامی گیس کے بند کنویں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، بند گیس فیلڈز سے مقامی گیس جنوری سے سسٹم میں آنا شروع ہو جائیگی، گیس فیلڈز کو سرپلس ایل این جی گارگوز استعمال کرنے کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ذرائع وزارت پٹرولیم کے مطابق اضافی کارگوز کے باعث 200 ایم ایم سی ایف ڈی کے مقامی کنویں بند کرنے پڑتے تھے، پاور سیکٹرکے استعمال نہ کرنے سے درآمد ایل این جی سرپلس ہو گئی تھی، سرپلس ایل این جی کے کارگوز کو گیس پائپ لائنوں میں ڈالا جاتا تھا، استعمال نہ ہونے کے باعث ایل این جی سسٹم میں ڈالنے سے پائپ لائنز کو پھٹنے سے بچانے کیلئے مقامی فیلڈز بند کی گئیں۔

2026 میں پاکستان قطر سے 120 کے بجائے 85 ایل این جی کارگوز منگوائے گا، مجموعی طور پر 35 کارگوز منسوخ ہوں گے، پاکستان ایل این جی کے 24 ای این آئی کے 11 کارگوز منسوخ ہوں گے اور منسوخ کارگوز سے 201 ارب روپے کی بچت ہو گی۔

وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق اضافی کارگوز کے منسوخ ہونے کے بعد مالی ضرورت پوری ہو جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں