سندھ ایچ ای سی کا سرکاری جامعات میں انتظامی آسامیوں پر تعینات اساتذہ کو ہٹائے کا حکم

کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے صوبے کی سرکاری جامعات میں غیر تدریسی یا انتظامی آسامیوں پر تعینات اساتذہ کو فوری ہٹائے کے احکامات جاری کردیئے۔

اس حوالے سے لکھے گئے خط میں سندھ ایچ ای سی نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دو علیحدہ علیحدہ عدالتی احکامات کو ریفرنس بناتے ہوئے جامعات کے وائس چانسلرز کو 8 روز کی مہلت دی ہے اور کہا ہے کہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں نتائج کی ذمہ دار خود یونیورسٹی انتظامیہ ہو گی۔

واضح رہے کہ اس وقت سندھ کی سرکاری جامعات کی تعداد 30 کے لگ بھگ ہے جن میں سے بیشتر میں رجسٹرار، ناظم امتحانات، ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل و دیگر بجٹڈ اور نان بجٹڈ اسامیوں پر فیکلٹی اراکین ہی تعینات ہیں۔

اکثروائس چانسلرز کا یہ موقف ہے کہ جامعات اس وقت شدید مالی بحران سے دوچار ہیں اگر فیکلٹی اراکین کے پاس ان مذکورہ اسامیوں کا اضافی چارج ہوتا ہے تو انہیں ان آسامیوں پر اضافی تنخواہیں نہیں دینا ہوتیں اور اساتذہ اپنی تنخواہوں میں ہی ان کلیدی عہدوں پر کام کر رہے ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں